اسرائیلی فوج کے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے
اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر زمین ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ ان فضائی حملوں میں غزہ میں حماس کے زیر زمین انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے یہ فضائی حملہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوب کی جانب ایک راکٹ فائرہونے کے ردعمل میں کیا ہے۔قبل ازیں اسرائیل اور غزہ کے درمیان حفاظتی باڑ کے نزدیک گزشتہ روز مظاہرے کے شرکاءپر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔