اپنے بچوں کو دس مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کریں
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر حمید الرحمن نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو دس مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنا یا جا سکے انہوں نے کہا کہ بروقت ٹیکے لگانے سے دس مہلک بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ موسم کی مناسبت سے نمونیا ، شیری اور دوسری بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے گھر گھر جاکر ہماری ٹیمیں حفاظتی ٹیکیں لگا رہی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ تما م مراکزِ صحت میں ان ٹیکوں کا انتظام و انصرام موجود ہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں بنوں میں خناق کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے اور ان کے علاج کیلئے والدین دوڑ دھوپ کر رہے تھے اگر حفاظتی ٹیکے بر وقت لگائے ہو ئے ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی اس لئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو ان خطرناک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور اپنے بچوں کا حق ادا کریں۔