بلاول گھیرے میں ہے،آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر کوئی مسئلہ نہیں۔ شیخ رشید
وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول گھیرے میں ہیں،وہ مریم کی طرح ان ہی معاملات میں ملوث ہوں گے، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول کو کلین چٹ ملے۔کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول ہمارے شہر میں آ رہے ہیں، کارکنوں سمیت سب کو ویلکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، عدلیہ آزاد ہے، مشرف کے فیصلے کو لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ بھارت کا مسلمان جاگ گیا ہے، بھارتی نوجوان نکل آئے ہیں، ہو سکتا ہے کہ مارچ تک بھارت کوئی چھیڑ چھاڑ کرے۔وزیرِ ریلوے نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کرسمس اسپیشل ٹرین چلائی ہے، اب 10 تاریخ تک ہمارے پاس کوئی سیٹ نہیں ہے۔