سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللۃ کو رہا کر دیا گیا
منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جس کا تحریری فیصلہ بھی آج جاری کر دیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
رانا ثناء اللہ کی جانب سے مچلکے جمع ہونے کے بعد لیگی رہنما کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔