چمن،باپ کی فائرنگ سے دو بیٹے جاں بحق

ہندوسوزچوک کے علاقے میں باپ نے فائرنگ کر دی جس کے باعث سےدو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کےمطابق چمن کےہندوسوزچوک کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں باپ نے فائرنگ کر دی جس کے باعث سے دو بیٹے جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ حکام نے مزید کہا گھریلو تنازعہ پر والد نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں