کورونا وائرس: دنیا بھر میں کیسز8کروڑ 20 لاکھ 7ہزار سے متجاوز کرگئیں۔
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1757640ہو گئیں ،مصدقہ کیسز8کروڑ20لاکھ7ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میںپہلے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں338263ہو گئیں،کیسز کی تعداد1 کروڑ92لاکھ10ہزار ہو گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں147397ہو گئیں ،متاثرین کی تعداد1کروڑ1لاکھ69ہزار سے بڑھ گئی۔روس میں 53659افراد لقمہ اجل بن گئے ،مصدقہ کیسز29لاکھ92ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برازیل میں ہلاکتیں190515جبکہ کیسز74لاکھ48ہزارہو گئے ۔ ۔فرانس میں 25 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 62 ہزار 427 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میںہلاکتیں 70195ہو گئیں اورکیسز22لاکھ21ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ترکی میں اموا ت 19371ہو گئیں جبکہ کیسز21لاکھ18ہزار 255سے بڑھ گئے۔اٹلی میںاموات 71359ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد20لاکھ 28ہزار ہو گئی ۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 64 لاکھ 71ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2کروڑ 19 لاکھ 78ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔