امریکی شہر نیشول میں کرسمس پر دھماکا، 3 افراد زخمی
امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نیشویل میں کرسمس کے موقع پر ہونےوالے دھما کے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نیشویل میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل ریکارڈنگ میں لوگوں کو دور ہونے کا کہا جارہا تھا۔ پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کے لیے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔نیشویل میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی میں نصب بم سے کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق بم دھماکے سے 15 منٹ قبل ہی نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع ملنے پر پولیس راستے میں تھی کہ دھماکہ ہو گیا تاہم اردگرد کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا۔