پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں استعفے جمع کرا دئیے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سند ھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں استعفے جمع کرا دئیے۔گڑھی خدا بخش میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں کرکٹ کھیلنے کیلئے نہیں، پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو جمع کرا دیئے، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں کو استعمال کرے گی، بیک ڈور سے آنیوالے وزرا کو وزارتوں کی فکر کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کی برسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔قبل ازیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹوکے مزار پر حاضری دی، مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔