بلاول جلسےمیں نہیں آتےتوکہاجاتاہے پی ڈی ایم میں دراڑپڑگئی،مریم نواز
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ خوشی ہےبی بی شہیدکی برسی پر گڑھی خدابخش جارہی ہوں،بینظیربھٹونےجمہوریت کےلیے جان کی قربانی دی،پاکستان کواس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،شہیدبی بی نےمیثاق جمہوریت دیا،میثاق جمہوریت کےبعدپاکستان کی تاریخ تبدیل ہوگئی،میثاق جمہوریت کوسیاسی جماعتیں آگےلیکربڑھیں گی۔ مریم نواز نے کہاکہ جعلی حکومت سےکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،جعلی حکومت پی ڈی ایم سےاین آراومانگ رہی ہے،مذاکرات کی پیشکش این آراومانگنےکےمترادف ہے،حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،یہ جتنی کوشش کرلیں ناکام ہوں گے،حکومت کوگھرجاناپڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ شہبازشریف اپنےبھائی کےساتھ وفادارہیں،شہبازشریف بھائی سےوفادارنہ ہوتے توآج وزیراعظم ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول جلسےمیں نہیں آتےتوکہاجاتاہے پی ڈی ایم میں دراڑپڑگئی،مرتضیٰ جاویدحیران ہیں ان کااستعفیٰ حکومت کے پاس کیسےپہنچا،اب تک159استعفے موصول ہوگئےہیں،ارکان قومی اسمبلی کےبھی95فیصد استعفے موصول ہوچکے،31دسمبرتک استعفےپارٹی قیادت کو جمع کرانےہیں۔