امریکی شہر نیش ویل میں دھماکے سے قبل آڈیو ریکارڈنگ بھی چلائی گئی

امریکی شہر نیش ویل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے قبل آڈیو ریکارڈنگ بھی چلائی گئی۔ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں پیش آیا تھا اور دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دس بلاک دور بھی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے پہلے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈان ٹان ایریا میں فائرنگ سنی گئی ہے اور جب پولیس علاقے میں پہنچی تو ایک ویگن میں لگے سانڈ سسٹم سے ریکارڈڈ آڈیو میسیج چل رہا تھا کہ یہ گاڑی 15 منٹ میں دھماکے سے پھٹ جائے گی۔ دھماکا مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 40 منٹ پر وہاں پارک ہوئی گاڑی میں ہوا، پولیس نے ڈان ٹان نیش ویل کو جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ متاثرہ علاقے میں پولیس، ایف بی آئی، اینٹی ٹیررسٹ فورس سرچ آپریشن کر رہی ہے جبکہ دھماکے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔