عمران مافیا نے عوام کا تیل نکال دیا۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے عوام کا تیل نکال دیا ہے، عمران خان سے درخواست ہے کہ خدا کے لئے انڈے اور تیل مہنگا ہونے کا نوٹس نہ لینا اگر لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی ،اپنے بیان میں انہوں نے کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوٹس لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور بے چارے عوام مزید مہنگی اشیانہیں خرید سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مئی 2018 میں تیل 180 روپے فی لیٹر تھا، صادق اور امین کے دور میں پیکٹ میں 300 اور بوتل میں320 روپے مل رہا ہے ، تین مہینے پہلے تیل 260 روپے فی لیٹر ، دو ہفتے پہلے 280 روپے فی لیٹر اور آج 300 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2018 میں انڈہ 7 روپے کا اورفی درجن 84 روپے تھے، صادق اور امین کے دور میں انڈے300 روپے فی درجن ہوچکے ہیں ، آٹا ، چینی ، گیس، بجلی دوائی مافیا کی جیب بھرنے کے بعد سہولت کار عمران خان کمیشن بناتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب انڈے ، مرغی اور تیل مافیا کی جیب بھرنے کی باری ہے، پھر سہولت کار عمران صاحب ایک اور کمیشن بنائیں گے، کمیشن لینے کے بعد کمیشن بنانا ووٹ چور حکومت کا عوام کوفریب دینے کا معمول بن چکا ہے ۔ان مامزید کہنا تھا کہ عوام کو گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہر طرح کے مافیا کے سہولت کار عمران صاحب کے اب گھر جانے کا وقت آ گیا ہے۔