وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ملاقات میں ہائرایجوکیشن کے امور پر تبادلہ خیال صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ہائر ا یجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا سابق حکومت منصوبوں کے اعلان تو کرتی گئی لیکن عملی طورپرکوئی کام نہیں کیا۔عثمان بزدار لاہورنالج پارک کا منصوبہ بھی ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عثمان بزدار 10سال تک اس منصوبے پر عملی طورپرکوئی کام نہیں کیاگیا۔عثمان بزدار تحریک انصاف کی حکومت نے Lahore Techno Polis کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔عثمان بزدار یہ پراجیکٹ ”Excellence in Knowledge and Enterprise“کے ویژن کے تحت قائم کیا جارہاہے۔عثمان بزدار بین الاقوامی یونیورسٹیاں Lahore Techno Polisاپنے کیمپس قائم کریں گی۔عثمان بزدار ایمرجنگ ٹیکنالوجی اورسٹیٹ آف دی آرٹ پراڈکٹس کی ریسرچ پر توجہ دی جائے گی۔عثمان بزدار نوجوانوں کو کاروباری تربیت اورمواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کیلئے فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔عثمان بزدار Lahore Techno Polis کو سپیشل ٹیکنالوجی زون ایکٹ (STZA)کے تحت تمام مراعات حاصل ہوں گی اور 10سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ بھی ملے گی۔عثمان بزدار Zone Enterprisesکو پراپرٹی ٹیکس،پی آر اے سروسز ٹیکس سے 10سال کیلئے چھوٹ ملے گی۔عثمان بزدار یہ پراجیکٹ نئی نسل کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔عثمان بزدار جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق اپنے بچوں کو واپس کررہی ہے-عثمان بزدار ہر ضلع میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ کو گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے-عثمان بزدار تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی 21یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں -عثمان بزدار صوبے میں سمارٹ یونیورسٹی کا کونسپٹ متعار ف کرایا جارہاہے۔عثمان بزدار چیئرمین نالج پارک جمال انصاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریپڈ سلیکون نوید شیروانی،وائس چانسلرآئی ٹی یونیورسٹی سرفراز خورشیداورمحمد ہمایوں قیوم بھی اس موقع پر موجود تھے