"اس میں تیرا گھاٹا، میرا کچھ نہیں جاتا " ثانیہ مرزا کا شعیب کو جواب

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کی اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ ویڈیو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شعیب اور ثانیہ کی ہر دلعزیز جوڑی کی نئی دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں، اس ویڈیو کی شروعات میں قومی کرکٹر شعیب ملک ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ، "میں تم سے پیار نہیں کرتا۔" جواب میں ثانیہ مرزا بھی دلچسپ انداز اپناتے ہوئے شعیب کو کہتی ہیں کہ "اس میں تیرا گھاٹا، میرا کچھ نہیں جاتا ۔" ثانیہ کے کہے گئے یہ الفاظ مشہور گانے 'تیرا گھاٹا' کے ہیں۔