مری اور سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملکہ کو ہسا ر مر ی میں بر فبا ر ی کا نیا سلسلہ آج دوپہر میں شروع ہوا جس کے بعد سیاح بڑی تعدادمیں مری پہنچے۔ مال روڈ سمیت دیگرسڑکوں پرسیاحوں کاغیرمعمولی رش ہے اور مختلف سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔سیاحتی مقام گلیات میں بھی برفباری جاری ہے جس کے ساتھ ہی سیاحوں کارش بھی ہے۔ ترجمان گلیات احسن حمید کاکہناہے کہ سیاح غلط پارکنگ سےگریزکریں اور قوانین کی پاسداری کریں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔