چودھری شجاعت حسین کا توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی مذمت کرنے پر روسی صدر پیوٹن کو خراج تحسین
چودھری شجاعت حسین نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی مذمت کرنے پر روسی صدر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا مسلمانوں کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہیں۔ حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ پیوٹن کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔ دنیا جان چکی کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔