علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے رکاوٹیں دور کر رہے ہیں:خرم دستگیر
چین کیساتھ تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں،حکومت نے وژن 2025 کے نام سے معاشی ترقی کا روثڈ میپ تیار کر لیا ہے جس پر وزیر اعظم کی قیادت میں کام جاری ہے،چین کے تجربے سے استفادہ کر رہے ہیں خطے میں چین کی حیثیت سے انکار ممکن نہیں ،چین کی سرمایہ کاری پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے