فلسطین کے علاقے میں یہودیو نے بہیمانہ طور پرایک مسجد کو آگ لگا دی
مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں الجباعة نام کے گاؤں میں واقع فلسطینیوں کی ایک مسجد کو یہودی شدت پسندوں کے ایک گروہ نے رات کے وقت شرپسندانہ حملے کا نشانہ بناتے ہوئےمسجد کوآگ لگا دی،حملہ آوردہشتگردوں نے آگ لگانے کے بعد وہاں عبرانی زبان میں اپنے پیغام بھی چھوڑے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے اس موقع پر دیواروں پر اسپرے سے کچھ نعرے بھی تحریر کیے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آگ لگانے کی قبیح حرکت یہودی کٹر قوم پسند اسرائیلی گروپ نے کی ہے،خبر ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ تاہم آگ کے باعث مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے