دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابیوں سے ہمکنار ہورہا ہے:نوازشریف
کراچی میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن 4کو جدید آلات سے لیس کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابیوں سے ہمکنار ہورہا ہے دہشتگردوں کےچھپنے کے لیے کوئی مقام نہیں بچا ہے،، جس کے باعث وہ متعدد مواقع پردہشتگردی کررہے ہیں تاہم آج کل ہونےوالی کارروائیاں دہشت گردوں کی آخری سانسیں ہیں،،قوم یکسوئی کےساتھ پاک فوج کےساتھ ہے،ان کا کہنا تھا کہ قوم یہ عہد کرچکی ہے کہ دہشتگردی کا ہر صورت میں خاتمہ کردیا جائے گاوزیراعظم کا کہنا تھا کہ برسراقتدار آتے ہی معیشت کی بہتری حکومت کی پہلی ترجیح رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک بہتری کی طرف جارہا ہے،حکومت نے معیشت کو سرفہرست رکھا ہے،، جس سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیںوزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ فضائیہ کا اسکوارڈرن فور قابل فخر ادارہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں فضائیہ کاکردار نہایت اہم ہے