بھارتی فائرنگ کامقصد دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سےتوجہ ہٹانا ہے: راحیل شریف
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور جوانوں سےملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی اشتعال انگیزی سے ورکنگ باؤنڈری کے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کرکے مقامی افراد سے اظہاریکجہتی کیا،چیف آف آرمی اسٹاف کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر ہو سکتی ہیں، آرمی چیف نے واضح کیا کہ پوری قوم ملک کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ کے لئے متحد ہے، ایل او سی یا ورکنگ باؤنڈری پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں اورمقامی افراد کے بلند حوصلوں کو سراہا۔