سری لنکا نے بنگلہ دیش کو بانوے رنز سے شکست دے دی
میلبرن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا،اور مقررہ پچاس اوورز میں تین سو بتیس رنز بنائےاوپنر تھریمانے باون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،اس کے بعد دلشان اور سنگا کارا کے درمیان بہترین پارٹنر شپ قائم ہوئی دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف بنگلہ دیشی باؤلرز کو تنگنی کا ناچ نچائے رکھادلشان نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اکسٹھ رنز بنائے ان کی اننگز میں بائیس چوکے بھی شامل تھے۔وکٹ کیپر سنگاکارا نے بھی دلشان کا خوب ساتھ نبھایا اورصرف چھہتر گیندوں پر ایک چھکے اور تیرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پانچ رنز کی شاندار اننگز کھیلیبنگلہ دیش کی جانب سےر وبیل حسین نےایک وکٹ حاصل کی، جبکہ سکین احمد سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، جنہوں نے دس اوورز میں بیاسی رنز دئیےجواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن سری لنکا کے پہاڑ جیسے تین سو تینتیس رنز کے ہدف کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئیبنگلہ دیش کو پہلا نقصان صرف ایک سکور پر ہی اٹھانا پڑا، جب تمیم اقبال بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہو گئے، اکتالیس رنز پر بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،سومایہ سرکار پچیس اور مومن الحق ایک رنز پر آؤٹ ہو گئے،انعام الحق پچیس اور محمد اللہ نے اٹھائیس رنز بنائے شکیب الحسن چھیالیس، مشفق الرحیم چھتیس اور صابر رحمان تریپن رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا نے تین، لکمل اور دلشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بہترین پرفارمنس پر دلشان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا