کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لگی آگ نے سیکڑوں جھونپڑیاں خاکستر کردیں
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک بی میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی اور سیکڑوں جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔کسی کا گھر جلا تو کسی کا سامان ۔متاثرین اپنے بچوں کے ساتھ بے یار مددگار سڑکوں پر موجود ہیں ۔آتشزدگی کے واقعے میں درجنوں جانور بھی ہلاک ہوئے ۔متاثرین کی جھونپڑیاں اورسامان جلتے رہے اور فائربریگیڈ حکام نے دیر سے پہینچنے کی روایت قائم رکھیگلشن اقبال میں لگی آگ سے نوبیاہتا جوڑے کا سارا جہیز بھی آگ کی نذر ہوگیا متاثرین اور علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کو منظر عام پر لایا جائے اور واقعہ میں ہونے والی تباہی کے بعد متاثرین کی فلاح کے لئے بھی اقدامات کئے جائے کیمرہ مین عمران انور کے ساتھ ساجد اعوان وقت نیوز کراچی