محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، کشمیر بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پی کے میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع ان دنوں خون جماتی سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ استور میں برفباری کے باعث کئی بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں۔غذر میں پہاڑوں پر برفباری اور شہر میں بارش کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ جبکہ مری میں بھی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔خیبر پی کے کے ضلع چترال میں رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ موسم ابر آلود اور سخت سرد ہے ۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا ڈویژن، بالائی خیبر پی کے میں مالاکنڈ ہزارہ اور مردان ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے