شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا،

Feb 26, 2017 | 15:37

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ملک گیر آپریشن ردالفساد پوری قوت کے ساتھ جاری ہے،،، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے گاؤں شیرانی میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ دہشت گرد یہ اسلحہ شیرانی گاﺅں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے،،، دوسری جانب کوئٹہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،،، سبزل روڈ پر پلاسٹک بیگ میں چھپایا گیا پانچ کلو گرام ونی بم ناکارہ بنا دیا گیا،،، پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا،،، ادھر پاک فوج نے آپریشن ”رد الفساد“ میں پنجاب رینجرز کی معاونت اور کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبرز اور ای میل ایڈریس جاری کر دئیے ہیں،، پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے جاری ہونے والے نمبروں پر واٹس ایپ، میسج یا فون کرسکتے ہیں،،، جبکہ ای میل کے ذریعے بھی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔۔۔

مزیدخبریں