مسلم لیگ ن اور اس کی حکومتوں کی کردار کشی کی مہم جاری ہے:خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کا تنقد کا نشانہ بنا ڈالا،ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، مسلسل ستر برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دیکر ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا،ہر بار موقع ملنے پر عوام نے ووٹ انہیں ہی دیا،اگر الیکشن ہوا تو اس بار بھی یہی ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم جاری ہے،سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،،انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے،سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پیارے منصفو اور محتسبو، اب بس بھی کر دو،،خدارا پاکستان کو چلنے دو