چھوٹا ڈان شہبازشریف چائنا کے ایس ای سی پی میں پکڑا گیا ہے:عمران خان
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کے شہبازشریف اور نوازشریف کا خاندان الگ الگ مال بنا رہا ہے، فیصل سبحان نے کہا تھا کہ وہ فرنٹ مین ہیں۔ اپنے انٹرویو کے بعد فیصل سبحان غائب ہے،یہ کون سا قانون ہے کہ گواہی دینے والا ہی غائب ہو گیاعمران خان کا کہنا تھا کے پہلے بڑا ڈان پکڑا گیا اب چھوٹے ڈان کی باری ہے، ملتان میٹرو کے بعد اورنج ٹرین میں مال بنایا گیاانہوں نے کہا کہ احد چیمہ کیخلاف چودہ ارب روپے کرپشن کا کیس ہے، احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے۔
خیبرپختونخواہ میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے ن لیگ اور پی ٹی آئی اتحاد کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کے انہیں اس کا علم نہیں اور وہ مفروضوں پر بات نہیں کرتے ہیں۔