ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ
ایشین سٹاک مارکیٹس میںاضافہ ہوا جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس پیر کو وقفے پر 191.98 پوائنٹ (0.61 فیصد) بڑھ کر 31459.15 پوائنٹ رہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 18.28 پوائنٹ (0.56 فیصد) اضافے کے ساتھ 3307.30 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 9.14 پوائنٹ (0.51 فیصد ) اضافے کے بعد 1784.31 پوائنٹ رہا۔ جاپانی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز بھی تیزی سے ہوا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 213.54 پوائنٹ (0.98 فیصد) بڑھ کر 22106.32 پوائنٹ رہا۔ ٹاپکس انڈیکس 12.56 پوائنٹ (0.71 فیصد) اضافے کے ساتھ 1773.09 پوائنٹ رہا۔