الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں 2040 ءتک 100 گنا اضافہ ہوگا۔
برطانیہ کی آئل اینڈ گیس کمپنی برٹش پٹرولیم نے کہا ہے کہ 2040 ءتک بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ہوجائے گا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی ہوگی۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت جیسی بڑی معیشتوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آمدرورفت کی سرگرمیاں بھی دگنی سے زیادہ ہوجائیں گی تاہم موٹر انجنوں کے معیار میں بہتری اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کافی حد تک کم ہوجائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الوقت دنیا بھر میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 30 لاکھ ہے جو2040 ءمیں بڑھ کر 320 ملین (32 کروڑ) تک پہنچ جائے گی جو اس وقت کی کل کاروں 2 ارب کاروں کا 15 فیصد ہوں گی۔ 2016ءمیں الیکٹرک کاروں کے ذریعے سفر برائے نام تھا تاہم 2040 ءتک ان کا سفر کاروں کے کل سفر کے 30 فیصد سے زیادہ ہوگا۔ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی طلب کے باعث تیل کی کھپت بھی کم ہوکر 18.6 ملین بیرل یومیہ رہے گی۔