اسرائیلی افواج کی گھر گھر تلاشی، 19فلسطینی شہریوں کو گرفتار
اسرائیلی قابض افواج نے پیر کو مغربی کنارے کے علاقے سے 19فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔فلسطینی انجمن اسیران کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل، بیت اللحم، رملہ، البیرہ، نابلس، سلفیت، قلقیلیہ اور جنین میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی افواج نے ان دنوں روزانہ کی بنیاد پرگھر گھر تلاشی اور گرفتاریاں شروع کر رکھی ہیں۔