امید ہے کہ پاکستان انفراسرکچر بنک رواں سال فعال ہوجائے گا
وزیرخزانہ اسدعمرنے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں پاکستان انفراسٹرکچر بنک کوفعال بنانے اورسرکاری اورنجی شراکت داری کے ادارے سے متعلق امور پر غورکیاگیا۔ امید ہے پاکستان انفراسرکچر بنک جو اس سال فعال ہوجائے گا تجارتی طورپرقابل عمل منصوبوں کیلئے طویل مدتی سرمایہ کاری میں سہولت اور سماجی شعبے کے منصوبوں میں امدادفراہم کرے گا۔اجلاس میں سرکاری ونجی شراکت داری کے ادارے کوفعال بنانے کے لئے قواعدوضوابط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ۔ادارے کے قیام کامقصد طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کرناہے۔