ایچ بی ایل پی ایس ایل4: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ملتان سلطان سے ہوگا
ایچ بی ایل پی ایس ایل فور کے تیسرے مرحلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ملتان سلطان سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کاتیسرا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہوگا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فور کے دو مرحلے مکمل ہوگئے ہیں ۔نصف ایونٹ کے تکمیل کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹاپ پوزیشن پرفائز ہے۔سرفرازاحمدالیون نے ابتدائی چارمیچز جیت کر8 پوائنٹس حاصل کیے۔گلیڈی ایٹرز کو پانچویں میچ میں کراچی کنگز نے شکست دی، تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پانچ میچوں میں تیسرے فتح حاصل کی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جگہ دوسری پوزیشن پرقبضہ کرلیا۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پانچ میچوں میں تین جیتے اوردوہارے، لیکن رن ریٹ کی بنا پر اس کی تیسری پوزیشن ہے