جاپانی وزیر نے 3 منٹ دیر سے آنے پر معافی مانگ لی
جاپان میں اولمپکس کے وزیر نے ایک اجلاس میں صرف تین منٹ کی تاخیر سے پہنچنے پر معافی مانگ لی۔ یوشی تاکا ساکورادا کے ذمےجاپان میں اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کی ذمے داریاں ہیں لہٰذا انہیں وزیرِ اولمپکس کہا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ اپنی غلطیوں اور تاخیر پر معذرت کرچکے ہیں۔ اولمپکس وزیر پارلیمانی میٹنگ میں تاخیر سے پہنچے اور انہوں نے تین منٹ دیر سے پہنچنے پر معافی مانگی لیکن اپوزیشن اراکین ان کی تاخیر پر معافی قبول نہیں کی اور اور اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پانچ گھنٹے تک احتجاج کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ وزیرِ موصوف کے لیٹ ہونے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہورہا ہے