اسرائیلی فوج نے زیتون کے 300پھل دار پودے تلف کرد یئے
قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی شہریوں کے پھل دار باغات میں موجود سیکڑوں درخت کاٹ دالے۔مقامی فلسطینی سماجی کارکنان نے بتایا صہیونی حکام اور یہودی آباد کاروں نے جنین کے برطعہ قصبے میں زیتون کے300 پھل دار پودے کاٹ ڈالے، تلف کردہ باغ مقامی فلسطینی شہریوں کی ملکیت ہیں۔ادھر قابض فوج نے یطا قصبے میں یہودی کالونی کی توسیع کے لیے مقامی فلسطینی اراضی کی کھدائی اور مویشیوں کا ایک باڑہ بھی تباہ کردیا ۔