بھارتی دراندازی، اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسلام آباد: مظفرآباد سیکٹر سے پاکستانی حدود میں بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کے داخل ہونے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی دراندازی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اگر بھارت جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا اور بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور جنوبی ایشیا کے امن کو اپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی غریبوں کے پاؤں دھو رہے ہی تو، دوسری طرف بے گناہ نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔ نریندر مودی جنوبی ایشیا کے بے گناہ انسانوں اور غریبوں کو جنگ کی بھٹی میں نہ دھکیلیں۔