گورنرپنجاب کا اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ
لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملکی دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا نوٹس لیا جائے۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نےدشمن کوہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا، آج ملکی دفاع کیلئےپوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔