بھارتی طیاروں کی دراندازی وزیراعظم عمران خان کی پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہداہت
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی اور کہا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کوبھارت کےغیرذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا ہے۔