جنگ کی طرف گئےتوایساڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے،فیاض الحسن چوہان
لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی سرکارکوصرف الیکشن جیتنےکابخارچڑھاہواہے، مشورہ دیتاہوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ جنگ کی طرف نہ جائے، جنگ کی طرف گئےتوایساڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھارتی جارحیت پر کہا کہ پے لوڈ اس لیےگرایا جاتا ہے تاکہ بھاگتے ہوئے رفتار اور تیز ہوجائے، پاک فضائیہ کا اتنا خوف تھا کہ بھاگتے ہوئے پے لوڈ گراگئے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکوصرف الیکشن جیتنے کا بخار چڑھا ہوا ہے، بھارت کےعوام بےوقوف نہیں انہیں بھی سب معلوم ہے، مودی سرکار خطے کوجنگ کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات نے کہا مشورہ دیتا ہوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ جنگ کی طرف نہ جائے، جنگ کی طرف گئے تو ایسا ڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے۔