بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی ویڈیو 3 سال پرانی نکلی
اسلام آباد: بھارتی میڈیا کی جانب سے دکھائی جانے والی حملے کی ویڈیو تین سال پرانی نکلی۔ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے آج صبح سے دکھائی جانے والی رات کی ویڈیو تین سال پرانی ہے۔ بھارتی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو یوٹیوب پر 23 ستمبر 2016 سے موجود ہے اور یہ بھارتی حملے کی نہیں بلکہ پاکستان ائر فورس کی مشقوں کی ہے جس میں ائر فورس کے طیاروں کو نائٹ فلائنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔