ای سی سی کی پٹرولیم ڈویژن کےجاں بحق ملازمین کےخاندانوں کیلئےضمنی گرانٹ کی منظوری
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے خاندانوں کو ادائیگی کے لئے چار کروڑ 64 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت وفاقی حکومت کے حصے کے طور پر بلوچستان حکومت کےلئے 20 کروڑ 75 ہزار روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری وفاقی کابینہ کوپیش کرنے کے حوالے سے خزانہ ڈویژن کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزارت نجکاری کےلئے اپنے دفاتر کی تبدیلی کے اخراجات کی مد میں ایک کروڑ14 لاکھ41 ہزار روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔