لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور دوران آپریشن میاں بیوی کی لاشوں کو نکال کراسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 37 سالہ منظور اور 32 سالہ نازیہ شامل ہیں، فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم ہوگی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی لوگوں کے گھر کام کر کے گزربسرکرتے تھے، 5 بچے دوسرے کمرے میں موجود ہونے کے باعث محفوظ رہے۔