جدہ میں غیر قانونی طریقے سے کھولے گئے 800 ورکشاپ بند
سعودی شہر جدہ کی بلدیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے کھولے گئے 800 سے زائد ورکشاپ بند کردیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ شہر کے رہائشی علاقوں میں جتنے بھی غیر قانونی ورکشاپ کھلے ہوئے ہیں انہیں ہٹایا جائے گا۔گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹگ ،لکڑی کا فرنیچر تیار اور ٹھیک کرنے اور المونیم کا کام کرنے والے ورکشاپ بند کیے جائیں گے۔ژے پرنٹنگ پریس، مٹی کے برتن بنانے والے کارخانے اور بھاری ساز وسامان کی اصلاح و مرمت کرنے والے ورکشاپس بھی شہر سے ختم کر دیئے جائیں گے۔ میو نسپلٹی کے ترجمان نے بتایا کہ صنعتی سرگرمیوں کے لیے بعض علاقے مخصوص کر دیے گئے ۔ ورکشاپس مالکان کو بار بار تنبیہ کی جا چکی ہے کہ وہ مقررہ علاقوں میں منتقل ہو جائیں۔