لاہور:ٹرک کی سائیکل کو ٹکر،10سالہ بچہ جاں بحق
لاہور میں شاہدرہ موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 10سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹرک سے موٹر سائیکل سوار10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا،ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچے کی شناخت کیلئے مساجد میں اعلانات کرائے اور شناخت نہ ہونے پر نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔