پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار، حماد اظہر آج اہم پریس بریفنگ دیں گے
اسلام آباد : وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر آج ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے معاملے پر اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر تقریباً90 فیصدکام مکمل کرلیا، 27میں سے24نکات پربہترین کام کیا، باقی3 نکات پربھی کام کیا گیا، پاکستان کوفیٹف کامشکل ترین ایکشن پلان دیاگیا۔ فیٹف ارکان نےپاکستان کوسخت ایکشن پلان کااعتراف کیا، وفاقی،صوبائی سرکاری محکموں کی محنت کی تعریف کروں گا، کل اس معاملے پر صبح11.30 بجے پریس بریفنگ دوں گا۔