جوبائیڈن کا شاہ سلمان سے رابطہ، سعودی عرب کے لئے مشکل وقت آ ہی گیا
امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جمال خشوگی قتل کیس کی رپورٹ کے اجرا کے اعلان کے بعد جوبائیڈن نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان سے رابطہ کیا ہے، جوبائیڈن کی شاہ سلمان کے ساتھ حلف اٹھانے کے بعد یہ پہلی بات چیت ہے سعودی فرمانروا کے ساتھ گفتگو کے حوالہ سے بتایا گیا کہ جمال خشوگی قتل کیس کی رپورٹ کا ذکر نہین کہا گیا البتہ یہ گفتگو "امریکہ اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ شراکت داری” پر ہے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساساکی نے انتظامیہ کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ جوبائیڈن نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بارے پالیسی بدلی ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن آئندہ صرف سعودی شاہ سے ہی رابطہ رکھیں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بجائے صرف سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے ساتھ بات چیت کریں گے اور صرف سعودی شاہ سے ہی رابطہ رکھیں گے۔