پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا سے جواب طلب
سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ریمارکس د یئے کہ وفاقی حکومت کب جواب دے گی؟ کیوں قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق عدالت میں جواب جمع کروایا جس میں کہا کہ قیمت کا تعین اوگرا کرتی ہے۔ایڈووکیٹ عرفان عزیز نے عدالت کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے اوگرا سے جواب طلب کرتے ہوئے یکم اپریل کو قیمتوں کے تعین کا طریقہ بھی بتانے کا حکم دے دیا۔