ایک ہی حلقے نے جعلی صادق اور امین کا پول کھول دیا: پرویز رشید
مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا ہےکہ ایک ہی حلقے نے جعلی صادق اور امین کا پول کھول دیا۔ اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ اب عمران پریشان ہیں اور اپیل میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے انتخاب میں بکسہ چوری، اغوا کاری اور قتل و غارت گری ناکام ہوئی، مریم نواز کی انتخابی مہم ان کی مزاحمت اور قانونی کاوشیں کامیاب رہیں۔