پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی90 فیصد شرائط پوری کر لی ہیں:حماداظہر
صنعتوں اور پیداوار کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی نوے فیصد شرائط پوری کر لی ہیں اور باقی رواں سال جون تک مکمل کر لی جائیں گی۔ آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے چوبیس نکات پر بڑی حد تک پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بقیہ نکات پر کام کے بعد گرے لسٹ سے باہر آ جائیگا۔ صنعتوں کے وزیر نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا سب سے مشکل ایکشن پلان دیا گیا ہے مگر اس نے پلان کا ہدف پورا کرنے کیلئے تندہی سے اسے حاصل کیا۔ جس کا اعتراف ایف اے ٹی ایف پلینرز میں شامل عالمی برادری نے بھی کیا ہے ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فار م کا غلط استعمال کیا مگر ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے اب یہ پاکستان کیلئے ایک راستہ نہیں رہا