قطر کے ساتھ 10 سالہ ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا،ندیم بابر
مشیر پٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے قطر کے ساتھ 10 سالہ ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا ہے معاہدے سے معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ نئے معاہدے کے تحت 10.2 فیصد پر ایل این جی لارہے ہیں جبکہ پرانے معاہدے کے تحت 13.37 فیصد پر ایل این جی آرہی تھی جس کا مطلب ہے کہ ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی قیمت پر ایل این جی آئے گی ان کا کہنا تھا کہ نئے معاہدے کے تحت قیمت کے حوالے سے 4 سال بعد معاہدے کی تجدید کی جاسکے گی جبکہ نئے معاہدے سے ہر سال تین ملین ڈالر کی بچت ہوگی تاہم اس نئے معاہدے کے تحت صرف 84 ملین ڈالر کا لیٹر آف کریڈٹ دیا جائے گا