پی ایس ایل6: پشاور زلمی کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز ے ٹاکرا, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کردیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔یہ آج ہونے والا دوسرا میچ ہے،پشاور زلمی کےخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کسی میچ میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ کرس گیل کی وطن واپسی کے بعد سرفراز الیون فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں جگہ دے گی۔