این اے 75؛ الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کرنےکی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنےکی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسکہ ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلے کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم نے فیصلے کو چیلنج کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے عثمان ڈار اور قانونی ٹیم کوعدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔