ماسکو: روس نے یوکرائن پر حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن پر حملے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے کہا کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نیٹو کے رکن بن گئے تو ماسکو کو جواب دینا پڑے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ او ایس سی ای (کانفرنس آن سیکورٹی اینڈ کارپوریشن ان یورپ) کے تمام رکن ممالک نے اپنی قومی حیثیت میں جس میں فن لینڈ اور سویڈن بھی شامل ہیں نے اس اصول کی توثیق کی ہے کہ ایک ملک کی سلامتی دوسرے کی سلامتی کی قیمت پر نہیں بنائی جا سکتی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو سے الحاق کے سنگین عسکری اور سیاسی نتائج ہوں گے جس کے لیے ہمارے ملک کو جوابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی ۔